ٹک ٹک اپنے وائرل گانوں کی پہلی سی ڈی جلد ریلیز کرے گا

ویب ڈیسک  اتوار 3 جولائی 2022
ٹک ٹاک نے اپنے وائرل ہونے والے گانوں اور دھنوں کی پہلی سی ڈی بنانے اور فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

ٹک ٹاک نے اپنے وائرل ہونے والے گانوں اور دھنوں کی پہلی سی ڈی بنانے اور فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

جنوبی کوریا: ٹک ٹاک نے اپنی مقبولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اور دلچسپ پیشکش کی ہے، جس کے تحت ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے مشہور نغموں اور گانوں کی ایک سی ڈی اور وینائل ریکارڈنگ باقاعدہ طور پر جاری کی جائے گی جس کے لیے کئی اہم کمپنیوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

ان گانوں کو مکمل لوازمات یعنی آرکسٹرا کے ساتھ دوبارہ بہتر معیار کے ساتھ ریکارڈ کرکے اس کی سی ڈی اور وینائل تیار کرکے فروخت کی جائے گی۔ ٹک ٹاک نے اس کے لیے باقاعدہ طور پر وارنر کلاسک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ اور پہلے مرحلے میں 18 گیتوں کی سی ڈی ریلیز کی جائے گی۔

اگرآپ نے ٹک ٹاک پر کچھ وقت گزارا ہے تو آپ ’نو روٹس‘ نامی مقبول ترین گیت سے آشنا ہوں گے جو اب تک 13 لاکھ ویڈیوز میں استعمال ہوا ہے اور اسے ایلس مارٹن نے گایا ہے۔ اسی طرح پیانو پر بجائی گئی ایک دھن ’پیسس‘ کو 34 لاکھ افراد نے استعمال کیا جسے ڈینیلو اسٹینکووچ نے ترتیب دیا ہے۔

ٹک ٹاک پر ہلکی بانسری کی موسیقی والی ایک میوزیکل ویڈیوو ’منکیز اسپننگ منکیز‘ کو بھی دو کروڑ 70 لاکھ افراد نے اپنی ویڈیو میں استعمال کیا ہے اور اسے بھی ٹک ٹاک سی ڈی میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ مزید چھ ایسے گانے بھی شامل کئےجائیں گے اور یہ البم 8 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ دوسری جانب ’ٹک ٹاک کلاسکس: میمز اینڈ وائرل ہٹس‘ اگست سے میں دستیاب ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔