- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس کو طبیعت بہتری پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا
لندن: برطانیہ میں زیر علاج قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس کو طبیعت بہتر ہونے پر ڈاکٹرز نے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ظہیر عباس برطانوی دارالحکومت لندن کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹروں نے طبیعت میں بہتری آنے پر سابق کرکٹر کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا تاہم وہ انتہائی نگہداشت وارڈ(آئی سی یو) میں رہیں گے۔
ایشن ڈان بریڈ مین کے نام سے مشہور اور آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس لندن آمد سے قبل دبئی میں کورونا کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد سے اُن کی طبیعت مسلسل خراب رہی اور گزشتہ دنوں اُن کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔
لیجنڈری کرکٹر کے اہل خانہ نے مداحوں سے ظہیرعباس کی صحت یاب کیلئے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔
خیال رہے کہ 74سالہ ظہیر عباس نے اپنے کیریئر میں 78 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے کئی یادگار اننگز کھیلیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔