جاوید میانداد کا اسکول و کالج کی سطح پر ٹیب بال کرکٹ کو فروغ دینے کا مطالبہ

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 3 جولائی 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 کراچی: لیجنڈری کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے اسکول و کالج کی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی نجی ہوٹل میں ڈرافٹنگ کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں  کھیلوں کا انعقاد لازمی قرار دیا جائے اور،مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کیے جائیں۔

جاوید میانداد نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی مواقع فراہم کرنا بہت ضروری ہے، ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر اسکولوں اور کالجز میں کھیلوں اور کرکٹ کا انعقاد لازمی قرار دیا جائے۔

انہوں نے اسکول و کالج کی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اس طرح نئی نسل بے راہ روی سے بچے گی اور مثبت سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیپ بال کرکٹ کی بدولت بہت بڑے بڑے کھلاڑی پیدا ہوئے جنہوں نے قومی ٹیم میں شامل ہوکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔