کیوی خواتین کرکٹرز اب مینز ٹیم کے برابر مراعات لیں گی

 بدھ 6 جولائی 2022
(فوٹو: فائل) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اعلان کردیا

(فوٹو: فائل) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اعلان کردیا

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کیلئے یکساں معاوضے مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے صنفی مساوات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو مینز کے برابر میچ فیس اور بقیہ سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے۔

کیوی بورڈ کے فیصلے کے بعد اب ویمنز کرکٹرز مردوں کی ٹیم کی طرح ٹیسٹ میچ کھیلنے کے 10 ہزار 250 نیوزی لینڈ ڈالر، ون ڈے میچ کے 4 ہزار ڈالر جبکہ ٹی20 کے 2 ہزار 500 ڈالر کماسکیں گی۔

کنٹریکٹ کے بعد ایک ویمن کرکٹر سالانہ ایک لاکھ 63 ہزار 246 ڈالر کما سکیں گی جبکہ اس سے قبل وہ 83 ہزار 432 ڈالر کمار رہی تھیں۔

دوسری جانب کیوی کپتان سوفی ڈیوائن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کھیلنے والی کھلاڑیوں کیلئے اچھا اقدام ہے، یہ منصوبہ نوجوان لڑکیوں کی توجہ حاصل کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔