سرپرآتش بازی کا پٹاخہ چلانے والا شخص چل بسا

ٹیکساس کے 43 سالہ شخص نے آتش بازی کا گولہ سرپرہی جلادیا جو اوپرجانے کی بجائے سر پر پھٹ گیا


ویب ڈیسک July 08, 2022
امریکا میں آتش بازی سر پر جلانے والا شخص کھوپڑی پھٹنے پر فوت ہوگیا۔ فوٹو: فائل

امریکا میں چارجولائی کو یومِ آزادی کے وقت خوب آتش بازی ہوتی ہے لیکن اسی واقعے میں ایک شخص نے اپنے سر پر رکھ کر آتش بازی کا فوارہ جلانے کی کوشش کی جس میں وہ فوت ہوگیا ہے۔

ٹیکساس کے علاقے سان اینٹونیو کے 43 سالہ شخص نے سر پر رکھ کر آتش بازی جلانے کی کوشش کی تو اس کے سر اور چہرے کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

پانچ جولائی کی رات کو پولیس طلب کی گئی تو پولیس طبی عملے کے ساتھ وہاں پہنچی تو معلوم ہوا پیبلو روئز نامی شخص کے سر کے بال چلے ہوئے تھے اور کھوپڑی سے بھیجہ باہررِس رہا تھا۔ اسے ڈاکٹروں نے بچانے کی بہت کوشش کی تاہم وہ پولیس پہنچنے کے کچھ دیر بعد ہی فوت ہوگیا۔

اس کے دوستوں نے بتایا کہ پیبلوشراب کے نشے میں دھت تھا اور مارٹر طرز کی آتش بازی کے پٹاخے کو جلادیا۔ تاہم وہ آسمان پر جانے کی بجائے کسی وجہ سے سر پر ہی پھٹ پڑا جس سے اس کی کھوپڑی کو شدید نقصان پہنچا اور سر کھوپڑی کی ہڈی سے نیچے تک پھٹ گیا۔

اس حادثے میں وہ طبی امداد سے قبل ہی چل بسا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں