کشمیر پریمئیر لیگ: محمد عامر راولاکوٹ کے آئیکون پلئیر منتخب

ویب ڈیسک  جمعرات 14 جولائی 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) بطور آئیکون پلئیر منتخب کرنے پر انتظامیہ اور کوچز کا مشکور ہوں، محمد عامر

(فوٹو: ٹوئٹر) بطور آئیکون پلئیر منتخب کرنے پر انتظامیہ اور کوچز کا مشکور ہوں، محمد عامر

کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) سیزن 2 کیلئے محمد عامر کو راولا کوٹ ہاکس کا آئیکون پلئیر منتخب کرلیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر راولاکوٹ ہاکس نے اپنے مداحوں کیلئے آئیکون پلئیر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ٹیم کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

محمد عامر پاکستان کی جانب سے پچاس ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 59 اور مجموعی طور پر ٹی20 فارمیٹ میں 219 میچز کھیل 248 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، فاسٹ بولر انٹرنیشنل اور ٹی20 لیگز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب محمد عامر کا کہنا تھا کہ راولاکوٹ ہاکس کیلئے بطور آئیکون پلئیر منتخب کرنے پر وہ انتظامیہ اور کوچز کے مشکور ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کیلئے کھیلنے سے انکار کیا تھا، سال 2020 میں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف گرین کیپس کی نمائندگی کرتے ہوئے آخری میچ کھیلا تھا۔

https://twitter.com/HawksKPL/status/1547528397957451776

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔