پاکستان کو کبڈی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی مل گئی

رواں سال کبڈی لیگ،گولڈ کبڈی کپ، جونئیر کبڈی ورلڈکپ اور گوادر میں پاکستان چین کبڈی میچز ہونے جارہے ہیں،صدر فیڈریشن


Sports Reporter July 15, 2022
فوٹو:فائل

پاکستان طویل محنت اور جدوجہد کے بعد 2024 میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ کی میزبانی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان انڈیا کرتارپور کوریڈور بیسٹ آف سیریز اور پہلی کبڈی لیگ کرانے کی بھی نوید سنادی گئی ہے، ان فیصلوں کا اعلان لاہور میں پاکستان کبڈی فیڈریشن اور نجی ادارے کے درمیان ہونے والے معاہدہ کی تقریب میں کیا گیا۔

کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین نے کھیل کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کا اعلان کیا،ان کا کہنا تھا کہ رواں برس پہلی کبڈی لیگ، ننکانہ صاحب گولڈ کبڈی کپ، جونئیر کبڈی ورلڈکپ اور گوادر میں پاکستان چین کبڈی میچز ہونے جارہے ہیں۔

ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ کرتارپور میں بیسٹ آف تھری میچز کے ساتھ انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ بھی کیلنڈر کا حصہ یے، پاکستان میں کبڈی کا کھیل کرکٹ سے بڑا برینڈ بن سکتا ہے،کبڈی کو مقامی سطح پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انڈین پنجاب کبڈی کے صدر سردار سنگھ نے پاکستان میں کبڈی کے فروغ کے لیے فیڈریشن کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے دونوں حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں میں روابط بحال کریں۔

سیکرٹری کبڈی فیڈریشن رانا سرور نے بتایا کہ کبڈی کا کھیل پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے قیام میں معاون ثابت ہوسکتا ہے،کرتار پور میں کبڈی میچز کے لیے این او سی کے ساتھ دوسرے انتظامات پر بھی کام ہورہا ہے، سرکل اسٹائل اور میٹ کبڈی کو ایشین گیمز اور اولمپکس میں شامل کرانا ہدف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں