7 قومی کرکٹرز کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی اجازت

اظہر علی، فواد عالم، عابد علی، نعمان علی، عثمان علی، محمد ہریرہ اور حسیب اللہ شامل


Sports Reporter July 18, 2022
اظہر علی، فواد عالم، عابد علی، نعمان علی، عثمان علی، محمد ہریرہ اور حسیب اللہ شامل

کراچی: 7 سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی اجازت مل گئی۔

راشد لطیف کی گزارش پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ نے 7 سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی اجازت دیدی ہے۔

یہ کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کے دوران کسی قومی ٹیم کو درکار نہیں ہونگے، این او سی پانے والے کرکٹرز میں اظہر علی، فواد عالم، عابد علی، نعمان علی، عثمان علی، محمد ہریرہ اور حسیب اللہ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں