ارشد ندیم کا کہنی کا علاج جاری، تیس جولائی کو برمنگھم گیمز ویلیج آمد ہوگی

یوسف انجم  جمعرات 28 جولائی 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 لاہور: کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیےاولمپئن اتھلیٹ ارشد ندیم تیس جولائی کو کامن ویلتھ گیمز کے ویلیج میں پہنچیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ارشد ندیم کہنی کے علاج کےلئے لندن کیمبرج میں موجود ہیں،ڈاکٹر علی باجوہ ارشد ندیم کا علاج کررہے ہیں اور امریکا م یں بھی ان کے ساتھ تھے۔

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم کو ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ ایونٹ کے بعد کہنی میں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی تھی۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ٹریٹمنٹ سے کہنی کی تکلیف آہستہ آہستہ کم ہورہی ہے۔ ایونٹ سے پہلے اس درد سے نجات پالوں گا۔کامن ویلیتھ گیمز میں پاکستان کے لیے میڈل جیتنا ٹارگٹ ہے۔ کوشش ہوگی کہ یہاں بھی اچھی پرفارمنس دے کر ملک کا نام روشن کروں۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے صدر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی ، سیکرٹری محمد ظفرکوچ سلمان بٹ اور ڈاکٹر اسد عباس کا بہت مشکور ہوں،

امریکی ریاست اوریگون میں گزشتہ ہفتے ختم ہونے والی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپین شپ میں ارشد ندیم نے کہنی کی انجری کے باوجود شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن پائی تھی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔