عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر قانونی ٹیم طلب کرلی

ویب ڈیسک  منگل 2 اگست 2022
عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلے سے  متعلق قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔ (فوٹو فائل)

عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متعلق قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔ (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قانونی ٹیم کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تناظر میں مشاورت کے لیے قانونی ٹیم کو طلب کیا ہے، جو چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر پارٹی قیادت کو ممنوعہ فنڈنگ کیس اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دے گی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان لیگل ٹیم کو آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کریں گے جب کہ لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی سیاسی حکمت عملی کا بھی جائزہ لے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔