بھارت میں سانپ کے کاٹنے سے دو بھائی ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 4 اگست 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں سانپ کے ڈسنے سے ہلاک شخص کا بھائی بھی سانپ کے کاٹنے سے مرگیا۔

پولیس کے مطابق مطابق 22 سالہ گوند مشرا سانپ کے کاٹنے سے مرنے والے بڑے بھائی 38سالہ آروند مشرا  کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے بھون پور آیا تھا۔

پولیس کے مطابق گووند مشرا اپنے قریبی عزیز چندر شیکھر  کے ہمراہ  لدھیانہ سے اپنے بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے آیاتھا، رات کے وقت دونوں ایک ہی گھرمیں سو رہے تھے کہ سانپ نے انہیں کاٹ لیا۔

دونوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے گووند مشرا کی موت کی تصدیق کی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔