یو اے ای لیگ ابتدائی فہرست میں پاکستانی شامل نہ ہوسکے

آندرے رسل، معین علی، الیکس ہیلز، ہٹمائر، جورڈن ، مجیب و دیگر موجود


Sports Desk August 09, 2022
آندرے رسل، معین علی، الیکس ہیلز، ہٹمائر، جورڈن ، مجیب و دیگر موجود (فوٹو: ٹوئٹر)

آئندہ برس جنوری میں شروع ہونے والی نئی یواے ای ٹوئنٹی 20 لیگ کے ابتدائی پلیئرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی شامل نہ ہو سکا۔

پی سی بی کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر فرنچائزز نے دلچسپی نہیں دکھائی،البتہ کئی ممالک کے نامور کرکٹرز لیگ سے جڑ گئے، ان میں ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل، انگلش اسٹار معین علی، الیکس ہیلز، شمرون ہٹمائر، کرس جورڈن اور مجیب الرحمان ، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا و دیگر شامل ہیں۔

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر موجود نہیں ، بنگلہ دیش اور بھارت سے بھی کوئی کھلاڑی اس فہرست کا حصہ نہ بن سکا، انٹرنیشنل لیگ ٹوئنٹی 20 میں 6 فرنچائزز کو شامل کیا جائے گا، کمپنی کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز، کولکتہ نائٹ رائیڈڑز، کیپری گلوبل، جی ایم آر، لینسر کیپیٹل اور ایڈانی اسپورٹس لائنز کے پاس ہے،آسٹریلیا سے صرف کرس لین کا نام سامنے آیا۔

بھارتی بورڈ نے اپنے کرکٹرز کی غیرملکی لیگز میں شرکت پر پابندی عائد کررکھی ہے، گذشتہ روز نمیبیا میں شیڈول ایونٹ میں بنگال کی ریاستی ٹیم کو بھی شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا تھا، یواے ای لیگ میں فرنچائز کی بیشتر ملکیت بھارتی گروپس کے پاس ہے۔

پاکستانی کرکٹرز کو انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک مصروفیات کے پیش نظر پی سی بی سے این اوسی ملنا دشوار ہے، لیگ کے چیئرمین خالد الزارونی کے مطابق ابتدائی فہرست میں ڈیوڈ مالان، سنیل نارائن، ایوان لوئس، کولن منرو، فابیان ایلن، سام بلنگز، ٹام کیورن، دشمانتھا چمیرا، عقیل حسین، ٹام بینٹون، سندیپ لامی چینی، رومن پاول اور بھانوکا راجاپکسے موجود ہیں، مزید 33 انٹرنیشنل کرکٹرز جلد اس فہرست میں شامل ہوں گے۔

افغانستان سے حضرت اللہ زازئی، قیس احمد، نوراحمد، رحمان اللہ گرباز اور نوین الحق موجود ہیں، انگلینڈ سے ڈان لیورنس، جیمی اوورٹن، لیام ڈاسن، رچرڈ گلیسون، جیمز ونس، ثاقب محمود، بین ڈکٹ اور بینی ہوویل بھی لائن میں ہیں، ہر اسکواڈ میں شامل 18 میں سے 2 پلیئرز کو ایسوسی ایٹ ملکوں سے لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں