شاداب خان پاکستانی ٹیم کیلیے کسی بھی نمبر پر کھیلنے کو تیار

میرے کہنے پر فیصلہ ہو تو ضرور مڈل آرڈر میں کھیلوں مگر ٹیم کی ضرورت کو دیکھنا پڑتا ہے، نائب کپتان


Sports Reporter August 09, 2022
میرے کہنے پر فیصلہ ہو تو ضرور مڈل آرڈر میں کھیلوں مگر ٹیم کی ضرورت کو دیکھنا پڑتا ہے، نائب کپتان۔ فوٹو : فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کیلئے کسی بھی بیٹنگ نمبر پرکھیلنے کو تیار ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائٹ بال نائب کپتان نے کہا کہ میرے کہنے پر فیصلہ ہو تو ضرور مڈل آرڈر میں کھیلوں مگر ٹیم کی ضرورت کو دیکھنا پڑتا ہے،اس لیے کسی بھی بیٹنگ نمبر پر کھیلنے کو تیار ہوں۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ مصروف شیڈول گرین شرٹس کا منتظر ہے،آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ہر سیریز کے پوائٹس اہم ہیں، اس لیے فی الحال پوری توجہ دورہ نیدرلینڈز پر ہے، اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم بھرپور تیاری کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ اور نیدر لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا

انھوں نے کہا کہ پوری ٹیم ایک فیملی کی طرح اور بابراعظم کی قیادت میں متحد ہے، یکجا ہوکر کھیلیں تو کامیابیاں بھی ملتی رہیں گی، تمام کھلاڑی آئندہ میچز میں بہترین کارکردگی کیلیے بے تاب ہیں۔

بھارت کیخلاف ایشیا کپ میں گرین شرٹس کی فتح کے امکانات پر شاداب خان نے کہا کہ کوئی بھی حریف ہو ہم صرف جیت کیلیے میدان میں اترتے ہیں،اسی سوچ کے ساتھ روایتی حریف سے مقابلہ کریں گے۔

مقبول خبریں