اسلامی یکجہتی گیمز، ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 12 اگست 2022
ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں 90.18 میٹرز کی ریکارد تھرو کر کے پاکستان کو گولڈ میڈل دلوایا تھا

ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں 90.18 میٹرز کی ریکارد تھرو کر کے پاکستان کو گولڈ میڈل دلوایا تھا

کراچی: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کےلیے جویلین تھرو میں طلائی تمغہ جیتنے والے اولمپئن ارشد ندیم نے پانچویں اسلامی یکجہتی گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر قونیہ میں جاری گیمز میں ارشد ندیم نے 88.55 میٹرز کی تھرو کے ساتھ ریکارڈ  قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں90.18 میٹرز کی ریکارد تھرو کر کے پاکستان کو گولڈ میڈل دلوایا تھا۔ چوتھا انٹر نیشنل گولڈ میڈل پانے والے ارشد ندیم قبل ازیں ساوتھ ایشین گیمز اور ایران میں منعقدہ امام رضا انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں بھی طلائی تمغہ جیت چکے ہیں جبکہ ٹوکیو اولمپکس میں انہوں نے  پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔