- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں شہباز گل سے ملاقات کی کوششیں ناکام
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی دو کوششوں کے بعد بھی سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اداروں کو اکسانے و بغاوت کے مقدمے میں اسیر شہباز گل سے ملاقات نہ ہوسکی۔
حکام نے پی ٹی آئی کے وفد کو آگاہ کیا گیا کہ ڈاکڑ شہباز گل کو میڈیکل کے لیے اسلام آباد لے کر جانے کے لیے جیل میں موجود ہیں اس لیے ملاقات ممکن نہیں ہوسکتی۔
بعدازاں سینڑل جیل اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے احکامات پر ان کے چیف آف سٹاف شہباز گل سے اڈیالہ جیل ملاقات کرنے آئے تھے لیکن جیل انتظامیہ نے ملاقات کی اجازت نہیں دی
اس حوالے سے عمر ایوب نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا الله کے حکم پر شہباز گل سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی جبکہ عمران خان کے چیف آف سٹاف کو صفائی کا موقع دینا چاہیے۔
علاوہ ازیں علی نواز کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے بنیادی انسانی حقوق سلب کیے جارہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ کو پیغام ہے جب آپ جیل جائیں گے ایسا رویہ ہو سکتا ہے۔
بعدازاں ایک گھنٹے بعد وفد واپس اڈیالہ پہنچا اور تقریبا دو گھنٹہ جیل موجود رہنے کے بعد وفد واپس نکلا اور میڈیا کے روکنے کے باوجود بغیر بات کیے واپس روانہ ہوگیا۔
وسری جانب جیل زرائع کے مطابق شہباز گل نے میڈیکل کروانے کے لیے جیل سے باہر جانے سے انکار کردیا اور کہا اگر میڈیکل ہونا ہے تو جیل میں ہی کروایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔