بہار کے دھیمے رنگ ملبوسات پر بھی بکھرنے لگے

خواتین کی بڑی تعداد ہلکے رنگوں میں تیارکردہ خوبصورت پہناوے زیب تن کرکے اپنی شخصیت کو پُرکشش بناتی ہیں۔


Qaiser Iftikhar March 16, 2014
کوئی بھی تقریب اس وقت تک ادھوری لگتی ہیں جب تک خواتین بنائوسنگھار کے ساتھ ان میں شریک نہ ہوں. ماڈل: قرۃ العین (عینی)۔ فوٹوگرافر: محمود قریشی/ایکسپریس

PESHAWAR: موسم بہارکا آغاز ہوتے ہی خواتین کے ملبوسات میں بھی تبدیلی آجاتی ہے۔

خاص طورپرشادی بیاہ کی تقریبات میں خواتین کی بڑی تعداد ہلکے رنگوں میں تیارکردہ خوبصورت پہناوے زیب تن کرکے اپنی شخصیت کو پُرکشش بناتی ہیں۔ ایک طرف توخوبصورت پہناوے ہوتے ہیں تو دوسری جانب ملبوسات کی مناسبت سے جیولری اور پھر ہیئرسٹائل پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے۔ کوئی بھی تقریب اس وقت تک ادھوری لگتی ہیں جب تک خواتین بنائوسنگھار کے ساتھ ان میں شریک نہ ہوں اور بہار کے معتدل موسم کے تقاضوں کی پیروی میں شوخ اورتیزرنگوں میں کے ملبوسات کی جگہ اب ہلکے رنگوں کے ملبوسات مارکیٹ میں خواتین کی اولین ترجیح بن جاتے ہیں، جو ان کی شخصیت کوپروقار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔