وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں فوجی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت

ویب ڈیسک  اتوار 21 اگست 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے قریب فوجی گاڑی کو پیش آنےوالے حادثے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

وزیراعظم نے شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کا عظیم فرض نبھاتے شہید ہونے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں شہدا کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور حادثے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اپنے پیغام میں آزاد جموں و کشمیر میں ٹریفک حادثے میں پاکستان آرمی کے 9 جوانوں کی شہادت پر  افسوس کا اظہار کیاہے۔

صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی ،صدر نے  زخمی فوجیوں کیلئے جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔