- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
طوفانی بارشیں اورسیلاب؛ سندھ کے 22 اضلاع مکمل طور پر آفت زدہ قرار
کراچی: محکمہ ریلیف سندھ نے کراچی ڈویژن کے ضلع ملیر سمیت 4 ڈویژنز کے 22 اضلاع کو مکمل طور پر آفت زدہ قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ ریلیف سندھ کی جانب سے حیدرآباد ڈویژن کے حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو محمد خان، دادو، سجاول کو مکمل طور پر آفت زدہ قرار دیا گیا ہے، اس ضمن میں محکمہ سندھ ریلیف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
محکمہ ریلیف کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹنڈو الہیار، جامشورو اور مٹیاری بھی آفت زدہ قرار دیے گئے اضلاع میں شامل ہیں، سکھر ڈویژن کے سکھر، گھوٹکی اور خیرپور اضلاع کو بارشوں کو مکمل طور پر آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا لاڑکانہ ڈویژن کے لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور اور جیکب آباد بھی مکمل طور پر آفت زدہ قرار دیا گیا ہے، میرپور خاص ، عمرکوٹ، شہید بینظیر آباد ڈویژن، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز سانگھڑ کو بھی آفت زدہ قرار دیا ہے جب کہ کراچی ڈویژن کے ملیر ضلع کے دیہہ یوسی کنڈ جھنگ اور دیہہ یوسی گڈاپ کو آفت زدہ قرار دیا گیا۔
محکمہ ریلیف سندھ کا نوٹیفکیشن میں کہا گیا سندھ بھر میں حالیہ بارشوں کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حادثات و واقعات میں 2 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ہزاروں گھر منہدم ہونے کے باعث لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ مختلف علاقوں میں لاکھوں بارش متاثرین عورتوں اور بچوں سمیت کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔