پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس: عطا تارڑ سمیت 14 ن لیگی رہنماوں کی حفاظتی ضمانت منظور

ویب ڈیسک  پير 22 اگست 2022
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اسلام آباد: پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ سمیت 14 ن لیگی رہنماوں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے 25، 25 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 14 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔

حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے بعد رانا مشہود کا کہنا تھا کہ کل رات ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اس کی بھی دائر کریں گے، جب درخواست ہمارے سامنے آئے گی دیکھ لیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔