شاہ رخ خان اور ڈپیکا پڈوکون کی فلم ’جوان‘ کے لئے کامیو شوٹنگ

ویب ڈیسک  پير 22 اگست 2022
سپراسٹار شاہ رخ خان فلم میں دہرے کردار میں نظر آئیں گے

سپراسٹار شاہ رخ خان فلم میں دہرے کردار میں نظر آئیں گے

چنائے: ڈائریکٹر ایٹلی کمار کی نئی فلم ’جوان‘ میں کامیو جھلک کے لئے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور معروف اداکارہ ڈپیکا پڈوکون انڈیا کے شہر چنائے پہنچ گئیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ ڈپیکا نے اپنے شیڈول میں سے پانچ دن فلم کی شوٹنگ کے لئے مختص کیے ہیں۔

ڈپیکا پڈوکون فلم کے فلیش بیک سیکوینس کا حصہ بنیں گی۔ ان کا کردار کم دورانیے کا لیکن نہایت اہم ہوگا۔

تامل اداکارہ نایانترا فلم میں ہیروئن کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اور یہ ان کا بالی وڈ ڈیبیوٹ ہوگا۔

وہ خان کے مدمقابل ایک تفتیشی افسر کا کردار ادا کریں گی جبکہ سپراسٹارخان فلم میں دہرے کردار میں نظر آئیں گے۔

کولی وڈ کے مزاحیہ اداکار یوگی بابو سمیت سانیہ ملہوترا اور سنیل گروور بھی فلم میں شامل ہیں۔

فلم کو جون 2023 میں ریلیز کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔