بی جے پی کا ایک اور رکن اسمبلی نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی پر گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 23 اگست 2022
پولیس نے انتہا پسند رکن اسمبلی پر توہین مذہب کا مقدمہ درج کرلیا (فوٹو انٹرنیٹ)

پولیس نے انتہا پسند رکن اسمبلی پر توہین مذہب کا مقدمہ درج کرلیا (فوٹو انٹرنیٹ)

 حیدرآباد: نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخانہ تبصرہ کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ٹی راجا سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ہندو انتہا پسند رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کو منگل کے روز نبی کریمؐ کی شان میں گستاخانہ تبصرے پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹی راجا سنگھ کے خلاف مذہبی عقائد کی توہین سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

قبل ازیں بی جے پی رہنما کی جانب سے توہین آمیز تبصرے پر مبنی وڈیو وائرل ہونے پر حیدر آباد سمیت مختلف علاقوں اور پولیس اسٹیشنز کے باہر احتجاج شروع ہوگیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ  ٹی راجا سنگھ نے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: بھارتی سپریم کورٹ نے گستاخانہ بیان دینے والی نوپورشرما کو بڑا ریلیف دیدیا

احتجاج کرنےو والوں کی جانب سے گستاخ رکن اسمبلی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی راجا سنگھ کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما بھی نبی کریمؐ کی شان میں گستاخانہ بیان کی مرتب ہو چکی ہے جب کہ بھارتی حکومت اور سپریم کورٹ کی جانب سے نام نہاد کارروائی میں نوپور شرما کو معافی مانگنے کا کہہ کر کئی مواقع پر ریلیف بھی دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔