برمنگھم گیمز میں ویمنز کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ نے عہدہ چھوڑ دیا

ڈیوڈ ہیمپ نے طریقہ کار کے مطابق 2ماہ قبل ہی اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا تھا،ذرائع


Sports Reporter August 23, 2022
فائل :فوٹو

برمنگھم گیمز میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی پر قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے عہدہ چھوڑیا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیوڈ ہیمپ کا رواں سال اکتوبر تک پی سی بی کے ساتھ معاہدہ تھا،ڈیوڈ ہیمپ نے طریقہ کار کے مطابق 2ماہ قبل ہی اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ہیمپ نے اپنی فیملی مصروفیات کی وجہ سے فیصلہ کیا ہے، ویمنز کرکٹ ٹیم کوچ اس وقت دی ہنڈرڈ لیگ میں ویلش فائر ٹیم کے ساتھ وابستہ ہیں، برمنگھم گیمز میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی پردباﺅ میں تھے۔

مقبول خبریں