- 9 مئی کو پاکستان اور اداروں کے خلاف بغاوت کی گئی، وزیراعظم
- نئے مالی سال میں دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے کا فیصلہ
- فلائی جناح کا اسلام آباد اور مسقط کے درمیان نئے انٹرنیشنل روٹ کا آغاز
- اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے نیول کمانڈر شہید
- پی ایس ایل10؛ آئی پی ایل سے ٹکراؤ کی صورت میں کیا فائدے مل سکتے ہیں؟
- ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب امریکی سفیر سے مل رہے ہیں، وفاقی وزرا
- حکومتی امور میں مداخلت نہیں چاہتے لیکن بتائیں غریب کا کیا گناہ ہے؟ چیف جسٹس
- اسلام آباد پولیس نے عام افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بند کردیا
- بھارتی فوج کی سرحد پر فائرنگ؛2 بنگلادیشی نوجوان جاں بحق
- ججز کے خلاف مہم کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر
- بشام حملے میں دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
- سانحہ 9 مئی؛ وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری
- عامر کا ویزہ ایشو؛ پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ کو خبردار کردیا
- 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، آئی ایس پی آر
- کراچی کے بجلی صارفین کیلیے قیمت میں 18.86 روپے اضافے کی درخواست
- لاہور اور کراچی سے حج پروازوں کا آغاز؛ اللہ کے مہمان حجاز مقدس روانہ
- پی ایس ایل10؛ پشاور زلمی ہوم گرؤانڈ پر اِیکشن میں ہوگی
- وزیر اطلاعات سے چینی سفیر کی ملاقات، معاشی بحالی سمیت دیگر امور پر گفتگو
- پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی، میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے امکانات
- شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کا پرائیویٹ اسکول بموں سے اڑا دیا گیا
ایران اور ترکی کا پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر اظہارِ افسوس
انقرہ / تہران: ایران اور ترکی کے صدور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پاکستان میں سیلاب اور اس سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس و دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو سیلابی تازہ صورتحال اس کی تباہ کاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر ابراہیم رئیسی نے متاثرین سیلاب کی بھرپور مدد اور انفراسٹریکچر کی بحالی کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم نے ایرانی صدر کو بتایا کہ سیلابی صورتحال نقصانات بارے عالمی مدد کی اپیل بھی کی گئی ہے، جموں کشمیر کے عوام کی ہمیشہ بھرپور حمایت کے ایرانی موقف کی بھی تعریف کی۔
علاوہ ازیں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ترک صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال اور ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کا سیلاب سے جانی نقصان پرپاکستان سے اظہار افسوس
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان جون 2022 کے وسط سے ریکارڈ بارشوں کے ساتھ غیر معمولی مون سون موسم کی زد میں ہے جس کے نتیجے میں انسانی جانوں، ذریعہ معاش اور بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ باوجود اس کے کہ بارش سے انفراسٹریکچر کو شدید نقصان پہنچا، حکومت متاثرہ علاقوں تک پہنچنے اور لوگوں کو ان کی نقل مکانی اور امداد کی ترسیل میں مدد کے لیے تمام تر کوششں کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے ’اقوام متحدہ کی فلیش اپیل‘ تیار کی ہے جو 30 اگست 2022 کو شروع کی جائے گی اور اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی برادری فلیش اپیل کی فنڈنگ کی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
وزیراعظم نے انسانی بنیادوں پر امداد پر صدر ارددوان کا شکریہ ادا کیا۔ دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام کے لیے ترکی کی غیر متزلزل حمایت پر صدر اردگان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر کہا کہ ترکی ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔