بھارت میں آئی سی سی حقوق 3 بلین ڈالر میں فروخت

ڈزنی اسٹار نے 4 برس کیلیے مینز اور ویمنز دونوں کرکٹ کے رائٹس خرید لیے


Sports Desk August 28, 2022
توقع سے بڑھ کر ملنے والی آفر کی وجہ سے دوسرے رائونڈ کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ فوٹو:فائل

بھارتی مارکیٹ کیلیے آئی سی سی میڈیا حقوق 3بلین ڈالر میں فروخت ہوگئے۔

ڈزنی اسٹار نے بھارتی مارکیٹ کیلیے آئی سی سی میڈیا رائٹس خرید لیے ہیں، 2024 سے 2027 کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیراہتمام کھیلی جانے والی تمام مینز اور ویمنز کرکٹ کو بھارت میں دکھانے کے حقوق ڈزنی اسٹار کو مل گئے ہیں، اس بات کا اعلان آئی سی سی کی جانب سے کیا گیا ہے۔

آئی سی سی بورڈ کے ایک ممبر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 4 برس کیلیے یہ حقوق 3بلین ڈالر کی خطیر رقم کے عوض خریدے گئے ہیں، مذکورہ چینل کی آفر ہی اتنی بڑی تھی کہ بڈ کیلیے دوسرے رائونڈ کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔

اس بار آئی سی سی کے رائٹس کی نیلامی کے عمل پر کافی اعتراضات سامنے آئے، نشریاتی اداروں کی جانب سے ای آکشن کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔

آئی سی سی کے چیئرمین گریگ برکلے کہتے ہیں کہ ہمیں خوشی ہے کہ ڈزنی اسٹار کے ساتھ نشریاتی حقوق کے حوالے سے ہماری پارٹنر شپ جاری ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ ہمارے کھیل کے مستقبل کو مزید بہتر بنانے کیلیے اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

مقبول خبریں