- عمران خان کی اے ٹی سی اور ہائیکورٹ آمد، ضمانتی مچلکے جمع کروادیے
- 9 مئی؛ حمزہ کیمپ حملے میں ملوث 30 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل
- آڈیو لیکس کمیشن کے بینچ پر حکومتی اعتراض، تینوں ججز سے علیحدہ ہونے کی درخواست
- مہندر سنگھ دھونی نے فینز کے لیے کون سا بڑا اعلان کردیا؟
- مقبوضہ کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں گر گئی؛ 10 ہلاک اور55 زخمی
- 9 مئی کے واقعات پر خیبر پختونخوا میں 2528 افراد گرفتار ہوئے، رپورٹ
- سعودی بریگیڈیئر جنرل جوان بیٹے کو بچاتے بچاتے سمندر میں ڈوب گئے
- کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، مدرسے کا طالبعلم جاں بحق
- ایک اور بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے اپنی جان لے لی
- ریاستی علامات پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے حقدار نہیں، وزیراعظم
- جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے نے مبینہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کا قیام چیلنج کردیا
- میڈیکل رپورٹ پر پریس کانفرنس؛ عمران خان کا وزیر صحت کو10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی؛ اسد عمر کی دہشتگردی کے مقدمے میں مستقل ضمانت منظور
- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ الیکشن کمیشن نے دلائل دینے کیلیے پی ٹی آئی وکیل کو آخری موقع دیدیا
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم
- مبینہ روسی ’جاسوس وھیل‘ سویڈن جا پہنچی
- کراچی؛ بیوی کو سر پر اینٹ مار کر قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیا کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع
- پاکستان سے گائے کے گوشت کی برآمدات 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
- فلائنگ کلبز اور چارٹر کمپنیوں کے جہازوں کو فیول کی فراہمی بند
بھارت نے ایشیا کپ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

فوٹو : اے ایف پی
دبئی: ایشیا کپ 2022 کے دوسرے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بھارتی ٹیم نے آخری اوور کی چوتھے گیند پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ہاردیک پانڈیا نے چھکا لگا کر میچ کا اختتام کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین اور ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نسیم شاہ دوران باولنگ انجری کا بھی شکار ہوگئے۔
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ نے بھارتی اوپنر کے ایل راہول کو صفر پر آؤٹ کیا۔
اسکے بعد ویرات کوہلی اور روہیت شرما کے درمیان 49 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن بھارتی کپتان 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر ویرات کوہلی 35 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند کا شکار ہوئے۔
نسیم شاہ نے سوریا کمار یادیو کو 18 رنز پر بولڈ کر دیا جبکہ محمد نواز نے جدیجا کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی اننگز
بھارتی فاسٹ باولر بھونیشور کمار نے 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ہاردک پانڈیا نے 25 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قومی ٹیم کی پہلی وکٹ کپتان بابراعظم کی گری جو 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ فخر زمان بھی 10 رنز بنا کر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔ افتخار احمد نے محمد رضوان کے ساتھ 45 رنز کی شراکت داری قائم کی لیکن وہ بھی 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
محمد افتخار کے بعد محمد رضوان 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ خوشدل شاہ دو رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔ آصف علی 9 اور محمد نواز ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان 10 رنز بنا سکے۔
نسیم شاہ صفر اور شاہنواز دھانی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہنواز دھانی آخری اوورز میں دو چھکے لگائے۔
نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم انجری کے باعث پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
فاسٹ باولر حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے لیکن وہ پاک بھارت میچ میں دستیاب نہیں۔ دوسری جانب، بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا 100 واں میچ کھیل رہے ہیں۔
پاکستانی ٹیم
کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، نائب کپتان شاداب خان، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہنواز دھانی۔
بھارتی ٹیم
کپتاب روہت شرما، نائب کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، روندر جدیجہ، بھونیشور کمار، اویش خان، یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔