لاہور بینکوں کا ایڈجسٹ شدہ بل لینے سے انکار شہری دھکے کھانے پر مجبور

بل جمع کروانے کی آج آخری تاریخ، جمع نہ ہونے کی صورت میں کنکشن منقطع ہونے کا اندیشہ ہے، صارفین پریشان


ویب ڈیسک August 30, 2022
شہری لیسکو دفاتر اور بینکوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہوگئے (فوٹو فائل)

بینکوں اور ڈاک خانوں نے ایڈجسٹ شدہ بل لینے سے انکار کردیا، جس کے بعد شہری لیسکو دفاتر اور بینکوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ لیسکو کے دفاتر پر قطار لگا کر اور گھنٹوں انتظار کرنےکے بعد بل کم کروانے کے بعد بینکوں اور ڈاک خانے پہنچے تو انہوں نے کم ہونے والے بلوں کو جمع کرنے سے انکار کردیا۔ شہریوں کے مطابق نیشنل بینک سمیت دوسرے بینکوں میں عملے کا کہنا ہے کہ ہم کم ہونے والے بلوں کے بجائے پوری رقوم والے بل جمع کرنے کے پابند ہیں۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ مقررہ تاریخ سے قبل بل جمع کروانے کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ پہلے لیسکو دفاتر اور پھر بینکوں میں زحمت اٹھانا پڑ رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بل جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے اور جمع نہ ہونے کی صورت میں کنکشن منقطع ہونے کا اندیشہ ہے۔