فہیم اشرف انجری کا شکار ہوکر نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ سے باہر

ویب ڈیسک  جمعـء 2 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) اسد رضا کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا

(فوٹو: ٹوئٹر) اسد رضا کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف انجری کا شکار ہوکر نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کی انجریز لسٹ میں ایک اور اضافہ ہوگیا، راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ سے آل راونڈر فہیم اشرف انجری کے سبب باہر ہوگئے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے خلاف میچ میں سینٹرل پنجاب کی نمائنگی کرتے ہوئے فہیم اشرف کے ہاتھ پربال لگی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے، ڈاکٹرز نے انہیں 12 روز آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد انکا ری ہیب شروع ہوگا۔

فہیم کی جگہ سکینڈ الیون ٹیم کے فاسٹ بولر اسد رضا کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ بلاول بھٹی سکینڈ الیون میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایشیاکپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔