کوٹری میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، پانچ افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 ستمبر 2022
جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور تین بچے بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل

جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور تین بچے بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل

کوٹری: جامشورو کے قریب دریائے سندھ میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق حادثہ سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقلی کے دوران پیش آیا۔ کشتی میں 15 افراد سوار تھے جس میں سے 10 افراد کو بچالیا گیا۔

ڈوبنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان تھا جبکہ جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور تین بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام افراد لاشاری برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔

۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔