ناسا کا خلائی مشن ’آرٹیمس ون‘ ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار

ناسا نے 29 اگست کو بھی ’آرٹیمس ون‘ کو لانچ کرنے کی کوشش کی تھی جو تکنیکی خرابی کے باعث ملتوی ہوگئی تھی


ویب ڈیسک September 04, 2022
فوٹو فائل

ناسا نے چاند پر بھیجا جانے والے راکٹ سے ہائیڈروجن ایندھن کے اخراج کے باعث خلائی مشن آرٹیمس ون ایک مرتبہ پھر مؤخر کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خلائی ادارے (ناسا) کی جانب سے انسان کو خلا میں بھیجنے کا مشن ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگیا، جس کی وجہ راکٹ سے مائع ہائیڈروجن کا اخراج بتایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دوسری مرتبہ ایسا ہے کہ انسان کو خلا میں بھیجنے کا ناسا کا مشن ناکام ہوا ہے، امریکی خلائی ادارے نے 29 اگست کو بھی آرٹیمس ون کو چاند پر بھیجنے کی کوشش کی گئی تھی جو اسپیس لانچ سسٹم (راکٹ کے ایک انجن میں مسئلہ) میں مسئلے کی وجہ سے ناکام ہوگئی تھی، جس کے بعد 3 ستمبر کو مشن لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تین ستمبر کو فلوریڈا کےکینیڈی اسپیس سینٹر سے جب مشن روانہ کیا جانے والا تو راکٹ میں سے ایندھن کا اخراج شروع ہوگیا جس کے باعث خلائی مشن کو ملتوی کردیا گیا، نئی تاریخ کا اعلان تاہم نہیں کیا گیا۔

مقبول خبریں