ویمنز وارم اپ میچز پاکستانی ٹیم آج انگلینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی

مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا۔


Sports Desk March 18, 2014
مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 کے سلسلے میں پاکستان ٹیم منگل کو اپنا پہلا وارم اپ میچ انگلینڈکیخلاف کھیلے گی۔

یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ بھی انہی اوقات میں دوسرے وینیو پر شیڈول ہے، منگل کو دیگر میچز میں صبح ساڑھے 8 بجے آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمنز ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، اسی وقت میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں بھی برسرپیکار ہوں گی۔