- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طرح عدلیہ یا فوج میرے خلاف ہو جائے، عمران خان
پشاور: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے تین روز پہلے والے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر کرنے کی بات کی کیونکہ چوروں کو اس کی تقرری کا اختیار نہیں دیا جاسکتا، کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طرح عدالت یا فوج میرے خلاف ہوجائے۔
پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کی وجہ سے مجسٹریٹ زیبا چوہدری کے خلاف بات کی تھی، میں عدلیہ اور تمام کورٹس کا احترام کرتا ہوں اور کبھی کسی جج کو دھمکی دینے کا سوچ نہیں سکتا۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو اداروں سے لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جتنا دیوار سے لگانے کی کوشش کی جائے گی، اتنا خطرناک ہو جاؤں گا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے ایک بار پھر کہا کہ قوم تیار رہے میں حقیقی آزادی کے لیے جب آخری کال دوں گا تو سب کو آنا ہوگا، ہم مل کر ملک کو کرپٹ ٹولے اور تھری اسٹوجز سے چھٹکارا دلائی گے۔
مزید پڑھیں: پاک فوج کے سربراہ سے متعلق بیان پر عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
عمران خان نے کہا کہ حکومت کو امریکی سازش کے تحت مسلط کیا گیا اس قوم کو کمزور کرنے کے لیے انہیں حکومت میں لایا گیا ایک دن آئے گا جب کوئی پاکستانی باہر جائے گا تو لوگ اسکی تعریف کرے گا جب تک یہ چور اوپر بیٹھے ہیں ہمارے پاسپورٹ کی عزت نہیں ہو سکتی اگر یہ غیرت مند وزیر اعظم ہوتا پہلے اپنے باہر پڑے پیسے واپس لاتا اور پھر دنیا سے پیسے مانگتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ الیکشن نہیں جیت سکتے اس لیے اب سازشیں کر رہے ہیں، مجھے نا اہل کروانے کی کوشش کر رہے ہیں، مجھے دہشت گرد قرار دے رہے ہیں انکی کوشش کہ کسی طرح پی ٹی آئی کو فوج سے لڑوا دیا جائے یہ ہمیں عدلیہ کے خلاف کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے بولا کہ ’میں نے کہا تھا آرمی چیف کی سلیکشن میرٹ پر ہونی چاہیے اور یہی دنیا کا اصول ہے، میں نے یہ بھی کہا تھا نواز اور زرداری کو آرمی چیف کی تقرری نہیں کرنی چاہیے کیونکہ ایک مفرور شخص کو آرمی چیف سلیکٹ نہیں کرنا چاہیے اور نہ ایسے کسی کو تقرری کی اجازت ہونی چاہیے جس کا پیسہ اور اثاثے باہر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون جج کو دھمکیاں: عمران خان کو پولیس کے ساتھ شامل تفتیش ہونے کا حکم
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’فوج بھی میری ملک بھی میرا، جتنی فوج مضبوط ، اتنا ملک مضبوط ہم اس ملک سے ادارے مضبوط کریں گے اگر فوج پر تنقید کرتے ہیں تو اسکی بہتری کے لیے کرتے ہیں، ہم تعمیری تنقید کرتے ہیں‘۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے این آر او لینے کے لیے حکومت گرائی اور 1100 ارب معاف کروائے‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔