دو چھکوں کے بعد لوگ بھول گئے کہ میں بولر بھی ہوں، نسیم شاہ

ویب ڈیسک  بدھ 7 ستمبر 2022
فوٹو : اے ایف پی

فوٹو : اے ایف پی

شارجہ: پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ میں فائنل تک رسائی دینے والے قومی ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ان دو چھکوں کے مارنے پر لوگ بھول گئے کہ میں بولر بھی ہوں۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں نا ممکن کو ممکن بنانے والے بلے باز نسیم شاہ نے میچ کے بعد روی شاستری کو انٹرویو میں بتایا کہ مجھے یقین تھا کہ میں چھکے مار دوں گا، جس پر کوشش کی اور کامیاب ہوگیا۔

مزید پڑھیں؛ ایشیا کپ: پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

نسیم شاہ نے بتایا کہ چھکے مارنے کے لیے محمد حسنین کا بلا استعمال کیا کیونکہ میرا بلا ٹھیک نہیں اور پھر اس سے چھکے لگے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے 4 گیندوں پر 14 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں دو چھکے بھی شامل تھے اور پاکستان دو چھکوں کی بدولت ہی افغانستان کو شکست دے سکا۔ نسیم شاہ نے بولنگ کے دوران ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔