سیلاب متاثرین کیلیے امداد لیکر امارات سے مزید 2 پروازیں کراچی پہنچ گئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 8 ستمبر 2022
امارات سے دسویں اور گیارہویں انسانی امدادی پروازیں کراچی پہنچیں

امارات سے دسویں اور گیارہویں انسانی امدادی پروازیں کراچی پہنچیں

 کراچی: متحدہ عرب امارات سے امدادی پروازوں کی آمد جاری ہے۔ اس سلسلے میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اشیا لے کر مزید 2 پروازیں کراچی پہنچ گئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: امارات سے 50 ملین ڈالر کا امدادی سامان آنا شروع ہوگیا، وزیراعظم

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات سے دسویں اور گیارہویں انسانی امدادی پروازیں کراچی پہنچ گئیں۔ واضح رہے کہ یو اے ای ائرفورس کے طیارے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کا سامان لے کر کراچی پہنچے ہیں۔

اماراتی سفارتخانے، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک آرمی 5 کور کے ایک افسر نے  ائرپورٹ پر طیاروں کو خوش آمدید کہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔