ایشیاکپ: بھارت نے افغانستان کو 101 رنز سے شکست دے دی

ویب ڈیسک  جمعرات 8 ستمبر 2022
فوٹو : گیٹی امیجز

فوٹو : گیٹی امیجز

 دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آخری میچ میں بھارت نے افغانستان کو 101 رنز سے شکست دے دی، افغان ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا سکی۔

بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے 4 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں، بھارتی بولر کی جانب سے یہ ٹی ٹوئنٹی میں بہترین بولنگ ہے۔ ارشدیپ سنگھ، دپیک ہوڈا اورر ایشون نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

افغان ٹیم کی جانب سے ابراہیم زدران نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب افغان ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو انکی 6 وکٹیں 21 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں اس کے بعد بقیہ کھلاڑیوں نے کچھ مزاحمت کی کوشش کی تاہم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

بھارت کی اننگز

بھارت کے تجربہ کار کھلاڑی ویرات کوہلی نے تین سال بعد سنچری بناتے ہوئے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، یہ انکی ٹی ٹوئنٹی میں پہلی سنچری ہے۔ ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی میں چھکوں کی سنچری بھی مکمل کی۔

کپتان کے ایل راہول 62 رنز اور سوریا کمار 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آج کا میچ نہیں کھیلا جبکہ انکی جگہ کے ایل راہول نے ٹیم کی قیادت کی۔ افغانستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

گزشتہ روز، پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا جبکہ قومی ٹیم کی فتح سے بھارت بھی ایشیا کپ سے باہر ہوگیا تھا۔

بھارت

کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشب پنت، دیپک ہوڈا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، روی چندرن ایشون، دیپک چہار، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ۔

افغانستان

کپتان محمد نبی، نائب کپتان نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمر زئی، حضرت اللہ زازئی، ابراہیم زدران، کریم جنت، مجیب الرحمان، فرید احمد، رحمان اللہ گربز، راشد خان، فضل الحق فاروقی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔