نسیم شاہ نے شاہین آفریدی کا کون سا ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟

ویب ڈیسک  جمعـء 9 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) یہ کارنامہ 19 سال 204 دن کی عمر میں انجام دیا

(فوٹو: ٹوئٹر) یہ کارنامہ 19 سال 204 دن کی عمر میں انجام دیا

 دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ نے ٹی20 کرکٹ میں شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

افغانستان کے خلاف ایشیاکپ کے سنسنی خیز میچ میں نوجوان پیسر نسیم شاہ نے محمد نبی کی وکٹ لیکر ٹی20 میں 50 وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر فاسٹ بالر بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ 19 سال 204 دن کی عمر میں انجام دیا۔

قومی ٹیم کے لیڈنگ بالر شاہین آفریدی نے 20 سال کی عمر میں 50 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

مزید پڑھیں: افغان بولر اورآصف علی کے الجھنے کے معاملے پر آئی سی سی کا فیصلہ سامنے آگیا

نواجون پیسر نے افغانستان کے خلاف میچ کے آخری اوور میں لگاتار دو چھک لگا کر پاکستان کو جیت دلوائی تھی اور فائنل میں پہنچادیا تھا۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے ایشیاکپ میں شاہین کی غیر موجودگی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اب تک چار میچوں میں 16.33 کی اوسط سے 6 وکٹیں لے چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔