گوتم گمبھیر نے محمد نواز کو کیا مشورہ دیا؟

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) نواز میں بہترین آل راؤنڈر بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں، سابق بھارتی اوپنر

(فوٹو: ٹوئٹر) نواز میں بہترین آل راؤنڈر بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں، سابق بھارتی اوپنر

 دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے محمد ںواز کو نمبر 4 پوزیشن پر کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2022 سے قبل پاکستان کو نمبر چار کی بیٹنگ پوزیشن پر کھلنے والا ایک آل راؤنڈر مل گیا ہے۔

سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ نواز میں بہترین آل راؤنڈر بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں، انہوں نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ نے شاہین آفریدی کا کون سا ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟

گمبھیر نے کہا کہ محمد نواز نے بھارت کیخلاف 20 گیندوں پر 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس کے باعث پاکستان آسانی سے میچ جیت گیا لیکن انہیں دوبارہ اس پوزیشن پر نہیں بھیجا گیا جس پر میں حیران ہوں۔

واضح رہے کہ محمد نواز نے ایشیاکپ میں 158.69 کے اسٹرائیک ریٹ سے 73 رنز بنائے ہیں جبکہ انکی اکانومی 6.05 ہے اور ٹورنامنٹ میں اب تک 8 وکٹیں لے چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔