پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیاکپ کب کب جیتا؟

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) گرین شرٹس نے آخری بار 2012 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا

(فوٹو: ٹوئٹر) گرین شرٹس نے آخری بار 2012 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا

 دبئی: پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایشیاکپ کا فائنل کل بروز اتوار کو کھیلا جائے گا تاہم بہت کم لگ جانتے پاکستان کتنی بار ایونٹ اپنے نام کرچکا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ویسے کو تو ایشیا کی بڑی ٹیموں میں شمار ہوتی ہے تاہم محض دو بار قومی ٹیم ایشیاکپ کا ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی ہے، بھارت نے ٹورنامنٹ میں 7 مرتبہ جبکہ سری لنکا 5 مرتبہ ٹرافی اپنے گھر لے جاچکے ہیں۔

قومی ٹیم نے سال 2000 اور 2012 میں ایشیاکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، سال 2012 کے فائنل میں بنگلادیش کوشکست ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

دوسری جانب ایشیاکپ 2022 کے فائنل سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج آرام کریں گی۔

واضح رہے کہ فائنل میں پاکستان ٹیم میں کم از کم دو تبدیلیاں یقینی ہیں، قومی ٹیم میں شاداب خان اور نسیم شاہ کی واپسی ہوگی جبکہ حسن علی اور عثمان قادر آرام کروایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ کون کون سے پاکستانی کھلاڑی ٹاپ پوزیشن پر قابض ہیں؟

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے لیے فخر زمان اور مڈل آرڈر کا تسلسل کے ساتھ رنز نہ کرنا بھی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔