ایشیا کپ سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا تھا


ویب ڈیسک September 09, 2022
(فوٹو: کرک انفو) پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا تھا

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے 122 رنز کا آسان ہدف حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی تین وکٹیں 29 رنز پر گر گئی تھیں لیکن اسکے بعد اوپنر پتھم نسانکا اور بھانوکا راجا پاکسے کے درمیان 51 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کی مدد سے مخالف ٹیم ہدف کے قریب پہنچ گئی۔

بھانوکا راجا پاکسے 24 رنز اور کپتان داسن شاناکا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اوپنر پتھم نسانکا 55 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ سری لنکن ٹیم نے ہدف تین اوور قبل ہی حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف اور محمد حسنین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لیگ اسپنر عثمان قادر ایک وکٹ ہی حاصل کر سکے۔ حسن علی تین اوورز میں 25 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتور 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔



پاکستان اننگز

اس سے قبل، سری لنکا کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 19.1 اوور میں 121 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھے، کپتان بابراعظم 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور بابراعظم کے درمیان 28 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن محمد رضوان 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اسکے بعد بابراعظم کا ساتھ دینے فخر زمان آئے اور یہاں دوسری وکٹ کی شراکت میں 35 رنز بنے مگر فخر زمان بھی 13 رنز بنا کر پویلین آؤٹ ہوگئے۔



دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ کپتان بابراعظم 30 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ خوشدل شاہ 4 رنز، افتخار احمد 13 رنز، آصف علی اور حسن علی صفر، عثمان قادر تین رنز، محمد نواز 26 رنز اور حارث رؤف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی اور عثمان قادر کو شامل کیا گیا جبکہ سری لنکا نے بھی ٹیم میں دو تبدیلیا کی گئیں۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، حسن علی، عثمان قادر، حارث رؤف، محمد حسنین۔

سری لنکا

دانوشکا گناتھیلاکا، پتھم نسانکا، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شاناکا، وینندو ہسرنگا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا، پراموڈ مدھوسن، دلشان مدوشنکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں