ایشیا کپ بابراعظم کیلیے ڈراؤنا خواب ثابت

قومی کپتان6 میچز میں 11کی اوسط سے محض68 رنز اپنے نام جوڑ پائے


Sports Desk September 12, 2022
فخر کا بیٹ بھی نہ چل سکا، بولنگ میں شاداب، حارث اور نواز کے 8،8شکار۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ 2022 قومی کپتان بابراعظم اور اسٹار اوپنر فخر زمان کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوا۔

ایشیا کپ میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے رنز کے انبار لگادیے، ایونٹ کے مجموعی طور پر 6 میچز میں انھوں نے 56.20کی اوسط سے 282 رنز اپنے نام جوڑے، بابراعظم 6 میچز کی6 اننگز میں اب تک 68 رنز اپنے نام جوڑ پائے، اس میں ان کی بہترین کاوش 30 رنز رہی، اوسط 11.33 رہی۔

فخر زمان نے 19.20 کی اوسط سے 6 اننگز میں 96 رنز جوڑے، 53 بہترین انفرادی اننگز شمار ہوئی، افتخار احمد 26.25 کی اوسط سے 105 رنز بناپائے، شاداب خان 54 رنز جوڑپائے، خوشدل نے 58 رنز اسکور کیے، محمد نواز 79 رنز بناکر نمایاں رہے، آصف علی نے 41 رنز اسکورکیے۔

بولنگ میں محمد نواز 6 میچزکھیلنے کے بعد مجموعی طور پر 18.4 اوورز میں 110 رنز کے عوض 8 وکٹیں اپنے نام کرکے نمایاں رہے، نواز کی بہترین کاوش افغانستان کیخلاف 5 رنز کے عوض 3 وکٹیں رہیں، شاداب خان نے 5 میچز میں 18.4 اوورز میں 113 رنز دیکر 8 شکار کیے۔

محمد حارث نے بھی 8 وکٹیں اپنے نام کیں، انھوں نے 6 میچزمیں 20 اوورز میں 153 رنز دیے، نسیم شاہ نے 5 میچز میں 7 وکٹیں لیکر چوتھے کامیاب ملکی بولر کا اعزاز پایا، محمد حسنین 4 وکٹیں لیکر نمایاں رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں