شعیب ملک نے ٹیم میں دوستیاں نبھانے کا الزام عائد کردیا

اسپورٹس ڈیسک  پير 12 ستمبر 2022
’ہم کب دوسری، پسند اور ناپسند کے کلچر سے باہر آئیں گے، اللہ ہمیشہ ایماندار لوگوں کی مدد کرتا ہے‘، آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

’ہم کب دوسری، پسند اور ناپسند کے کلچر سے باہر آئیں گے، اللہ ہمیشہ ایماندار لوگوں کی مدد کرتا ہے‘، آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستانی ٹیم میں دوستیاں نبھانے کا الزام پھر سامنے آنے لگا۔

ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے فوری بعد آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹویٹ کیا کہ ’ہم کب دوسری، پسند اور ناپسند کے کلچر سے باہر آئیں گے، اللہ ہمیشہ ایماندار لوگوں کی مدد کرتا ہے‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کپتان بابراعظم پر مختلف کھلاڑیوں کو صرف دوستی کی وجہ سے ترجیح دینے کا الزام عائد ہوچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔