شاداب کیچز ڈراپ کرنے پر نادم شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

کیچز پکڑ کر ہی میچزجیتے جاتے ہیں، میں معافی چاہتا ہوں، آل راؤنڈر


Sports Desk September 12, 2022
کیچز پکڑ کر ہی میچزجیتے جاتے ہیں، میں معافی چاہتا ہوں، آل راؤنڈر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

شاداب خان کیچز ڈراپ کرنے پر نادم ہیں جب کہ شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔

قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے سری لنکا کیخلاف فائنل میں ناکامی پر کہا کہ کیچز پکڑ کر ہی میچزجیتے جاتے ہیں، میں معافی چاہتا ہوں، آج کی شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں نے آج ٹیم کو مایوس کیا، انھوں نے نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد نواز کی ستائش کی، محمد رضوان نے بھی بہت اچھی کوشش کی، پوری ٹیم نے اپنی پوری کوشش کی، ٹائٹل کامیابی پر سری لنکا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ شاداب کے ہاتھوں راجاپکسے کے دو کیچز ڈراپ ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں