ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

ویب ڈیسک  بدھ 14 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے تحت مینز ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سات ٹی20 انٹرنیشنل میچز، نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان جمعرات کی سہ پہر 4:30 بجے بذریعہ پریس کانفرنس کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ؛ پیس بیٹری کو ری چارج ہونے کا وقت مل گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم 15 ستمبر بروز جمعرات قذافی اسٹیڈیم میں  پریس کانفرنس کریں گے۔ پی سی بی اس میڈیا کانفرنس کی ڈیجٹل کوریج کرے گا تاہم ویڈیو گرافرز کو ایونٹ کی کوریج کی اجازت ہوگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔