بھارت میں 2دلت بہنیں اجتماعی زیادتی کے بعد قتل،لاشیں درخت سے لٹکا دیں

ویب ڈیسک  جمعرات 15 ستمبر 2022
مقتول دلت بہنوں کی لاشیں گھر کے قریب کھیت سے ملیں،پولیس حکام:فوٹو:سوشل میڈیا

مقتول دلت بہنوں کی لاشیں گھر کے قریب کھیت سے ملیں،پولیس حکام:فوٹو:سوشل میڈیا

نئی دہلی: بھارت میں نچلی ذات سے تعلق رکھنے والی  2 بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر لکھم پورکھیڑی میں 6 ملزموں نے 2 دلت بہنوں کواجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا اور لاشیں درخت سے لٹکا دیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دلت بہنوں کی لاشیں گھر سے ایک کلومیٹر دور کھیت میں درخت سے لٹکی ہوئی ملیں۔ پولیس نے دلت بہنوں سے اجتماعی زیادتی اور قتل کے مجرموں کو گرفتار کرنے کے بجائے مقتول لڑکیوں پر الزام عائد کردیا کہ وہ اپنی مرضی سے مجرموں کے ساتھ گئی تھیں۔

مقتول دلت بہنوں کی والدہ کی مسلسل فریاد پر بھی پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی تاہم علاقہ مکینوں کے احتجاج پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے 6 ملزموں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔