شعیب ملک نے ڈراپ کیے جانے کا غصہ نکال دیا

قومی ٹوئنٹی 20 کپ میں نصف سنچری، سینٹرل پنجاب اور سدرن کی فتوحات


Sports Desk September 17, 2022
قومی ٹوئنٹی 20 کپ میں نصف سنچری، سینٹرل پنجاب اور سدرن کی فتوحات۔ فوٹو: پی سی بی

قومی ٹوئنٹی 20 کپ میں شعیب ملک نے نصف سنچری بنا کر ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا غصہ نکال دیا۔

ناردرن سے اختتامی لیگ میچ میں سینٹرل پنجاب نے 163 کا ہدف 12 بالز قبل 4 وکٹ پر پالیا، شعیب ملک نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 39 بالز پر 62 کی ناقابل شکست فتح گر اننگز کھیلی،انھیں اچھی فارم اور فٹنس کے باوجود ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

پنجاب نے ابتدائی 3 وکٹیں پاورپلے میں 51 رنز پر گنوائیں ، پھر کپتان قاسم اور شعیب نے کمان سنبھال لی، دونوں نے چوتھی وکٹ کیلیے 70 بالز پر 103 کی شراکت بنائی، قاسم 37 بالز پر 58رنز بناکر 18ویں اوور میں میدان بدر ہوئے۔

مزید پڑھیں: رمیز راجہ نے شاہین آفریدی کو تنہا چھوڑ دینے سے متعلق خبروں کو بےبنیاد قرار دیدیا

اس سے قبل ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 162رنز اسکور کیے، ناصر نواز 82 اور کپتان عمر امین 31 رنز بناکر نمایاں رہے، عامر یامین نے 29رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کرپائے۔

مزید پڑھیں: محمد عامر اور شعیب ملک کی ٹویٹس پر رمیز راجہ کا ردعمل سامنے آگیا

سینٹرل پنجاب نے 10 میچز کھیل کر 5 فتوحات کے ساتھ 10 پوائنٹس جوڑے، 5 میچز میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پوائنٹس کے معاملے پر کے پی اور بلوچستان سے وہ برابری پر ہے،البتہ کے پی نے ابھی 8 میچز کھیلے ہیں،بلوچستان کا ایک مقابلہ باقی ہے، سندھ نے بھی تمام میچز کھیل کر 10 پوائنٹس لیے۔

دوسرے میچ میں سدرن پنجاب نے خیبرپختونخوا کو6 وکٹ سے شکست دیدی، صہیب مقصود نے ناقابل شکست 61 رنز بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں