سیمونا ہالیپ نے ناک کی سرجری کرالی، بقیہ سیزن سے باہر

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 17 ستمبر 2022
انھوں نے آئندہ برس کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں واپسی کو ہدف بنالیا۔ فوٹو: ٹویٹر

انھوں نے آئندہ برس کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں واپسی کو ہدف بنالیا۔ فوٹو: ٹویٹر

لندن: ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ نے ناک کی سرجری کرالی، وہ سیزن کے باقی ایونٹس سے باہر ہوگئیں۔

رومانیہ کی ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ نے ناک کی سرجری کرالی، وہ اب سیزن کے باقی ایونٹس میں شرکت نہیں کرپائیں گی، انھوں نے آئندہ برس کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں واپسی کو ہدف بنالیا۔

سرجری پر انھوں نے ازراہ مذاق کہا کہ مجھے خود بھی اپنی ناک پسند نہیں تھی، سرجری کے بعد انھیں سانس لینے میں زیادہ سہولت رہے گی، ہالیپ کو یوایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ان سیڈڈ ڈاریا سینگور نے غیرمتوقع طور پر ہرا دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔