برطانیہ میں ہندوانتہاپسندوں کا مسجد کے سامنے مارچ،مسلمانوں پرحملے

ویب ڈیسک  پير 19 ستمبر 2022
لیسٹر پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا:فوٹو:سوشل میڈیا

لیسٹر پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا:فوٹو:سوشل میڈیا

 لندن: برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کے سامنے مارچ کیا اور مسلمانوں پرحملے کئے۔

برطانوی شہر لیسٹر میں ہندوانتہاپسندوں نے بھارت کی طرح مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق لیسٹر میں ہندو انتہاپسندوں کے ٹولے نے مسجد کے سامنے مارچ کیا اور اشتعال انگیز نعرے لگائے۔

رپورٹس کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں  پر حملے کئے اور ان کی دکانوں کولوٹنے کی کوشش بھی کی جسے مسلمانوں  نے ناکام بنا دیا۔ہندو انتہاپسندوں کی ہرزہ سرائی اور اشتعال انگیزی کے وقت پولیس بھی موجود تھی۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ علاقے میں اب بھی ماحول کشیدہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔