رضوان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے میں بابراعظم کے ہم پلہ آگئے

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان نے بھی اتنی ہی اننگز میں 2ہزار رنز بنا لیے تھے


Sports Reporter September 21, 2022
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان نے بھی اتنی ہی اننگز میں 2ہزار رنز بنا لیے تھے (فوٹو: پی سی بی)

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ محمد رضوان نے تیز ترین 2 ہزار رنز کا کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ برابر کردیا۔

محمد رضوان نے 46 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

مزید پڑھیں: جو بری نیت سے ٹیم کیلئے بات کررہے ہیں اللہ انہیں ذلیل کریگا، رضوان

اس سے قبل کپتان بابر اعظم نے 52 اننگز میں تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے کا یہ ریکارڈ بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے حاصل کیا تھا جنہوں نے 56 ٹی20 اننگز میں ریکارڈ بنایا تھا۔

دوسری جانب بھارت کے ہی سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف 58 اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں