مجھے نہیں لگتا کہ بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ برا ہے معین علی

محمد رضوان اور بابر اعظم پر مشتمل اوپننگ جوڑی کی پارٹنرشپ توڑنے میں ناکام رہے، کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم


Sports Reporter September 23, 2022
—فائل فوٹو

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی میں کہا ہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکے، بابر کے اسٹرائیک ریٹ کو تنقید کا سامنا تھا مجھے نہیں لگتا کہ بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ برا ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں معین علی نے کہا ہماری بدقسمتی رہی کہ کوئی چیز بھی ڈراپ کیے، ہماری کوشش تھی کہ محمد رضوان اور بابر اعظم پر مشتمل اوپننگ جوڑی کی پارٹنرشپ کو توڑیں مگر ایسا نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اور رضوان نے اچھی کرکٹ کھیلی اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا، ہم نے بھی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اچھی کرکٹ کھیلی اور رنز بھی زیادہ بنائے، تیسرے میچ میں اہم تبدیلیاں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید تھی کہ وکٹ اسپنر کیلئے سازگار رہے گی،کراچی کی وکٹ ہمیں نارمل لگ رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں