گلوکارہ آئمہ بیگ نے تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 23 ستمبر 2022
حال ہی میں آئمہ بیگ نے یہ اعلان کیا تھا کہ اداکار شہباز شگری سے ان کی منگنی ختم ہو چکی ہے(فائل فوٹو)

حال ہی میں آئمہ بیگ نے یہ اعلان کیا تھا کہ اداکار شہباز شگری سے ان کی منگنی ختم ہو چکی ہے(فائل فوٹو)

کراچی: پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے منگنی ٹوٹنے کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو منہ توڑ جواب دیا۔

گلوکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ٹرولنگ کا سخت ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ بغیر پورا سچ جانے بول لیا آپ سب نے یا ابھی کچھ اور باقی رہ گیا ہے، اگر باقی ہے تو پورا کرلیں، آپ کی اجازت ہو تو اب میں کچھ بولوں؟۔

انہوں نے کہا کہ ’اگرچہ میں نے سارے معاملے کو انتہائی باعزت بیان کے ذریعے ختم کیا تھا مگر اس کے باوجود کچھ لوگ کو خاموش رہنا چاہئے کیونکہ نا صرف ان سے متعلق بلکہ انکی فیملی سے متعلق بھی بری چیزیں سامنے آئیں گی، میں اب بھی ان کی عزت کی خاطر خاموش رہنا چاہتی ہوں‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’اس ایک مخصوص انسان کیلئے میں مرحوم لوگوں کا مذاق نہیں اڑاتی نہ ہی میں یہ کرنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ میری پرورش نہیں ہے، اور یا کہ یہ لوگ کس طرح اپنی پہچان کو استعمال کرتے ہیں اور اس کے بعد ایسا ظاہر کرتے ہیں کہ وہ مظلوم ہیں، جبکہ ان کو قریب سے جاننے والے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ سچ کیا ہے‘۔

آئمہ بیگ نے تنقید کرنیوالوں کومنہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک بڑے صدمے سے گزر رہی ہوں، یہ جان کر ڈپریشن ہورہا ہے کہ لوگوں کو اصل واقعہ نہیں معلوم، لیکن وہ لوگ جنہیں سستی شہرت، پیسے اور فالورز چاہئیں براہ کرم انہیں دے دیں تاکہ وہ زندگی میں آگے بڑھیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’سوشل میڈیا پر پوسٹ میمز کو بہت انجوائے کیا مگر یہ سب مذاق سے بہت دور ہے، یہ تو سراسر کسی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، لوگ جانچ پڑتال نہیں کرتے، پچھلے کچھ عرصے سے مجھے حیرت ہے کہ لوگ پورا سچ اور ان تصاویر کی اصل کہانی جانے بغیر کیسے ان تمام الزامات کا یقین کررہے ہیں، کیا وہ سب سچ نہیں تھا؟۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Social Magazine (@social_magazine_)


گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ایک چیز جو اس صدمے سے میں نے سیکھی ہے وہ یہ ہے کہ دنیا کو کبھی اپنی محبت کے بارے میں نہ بتائیں، چاہے وہ آپ کے ماں باپ ہی کیوں نہ ہوں، خاموش نہ رہیں اور لوگوں کو اپنی نرم طبیعت کا فائدہ نہ اٹھانے دیں۔ آئمہ بیگ نے واضح کیا کہ اگلے چند دنوں میں سب سچ معلوم ہوجائے گا۔


یاد رہے کہ حال ہی میں آئمہ بیگ نے یہ اعلان کیا تھا کہ اداکار شہباز شگری سے ان کی منگنی ختم ہو چکی ہے جس کے بعد غیر ملکی ماڈل کی جانب سے  ان پر مختلف الزامات عائد کر کے انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔