امریکا؛ مین ہٹن کی فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اُٹھی

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2022
مارچ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے شرکت کی، فوٹو: ٹوئٹر

مارچ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے شرکت کی، فوٹو: ٹوئٹر

مین ہٹن: نیو یارک سٹی میں 38 ویں سالانہ یونائیٹڈ امریکن مسلم ڈے پریڈ کے موقع پر شرکاء کے فلک بوس نعروں سے فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے گونج اُٹھی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک سٹی میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں سالانہ مسلم ڈے پریڈ میں شرکت کی۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے افسران نے بھی جذبہ خیرسگالی کے تحت مارچ میں موجود تھے۔

American muslims

مین ہٹن میں ایسٹ 24 اور ایسٹ 26 ویں اسٹریٹ کے درمیان میڈیسن ایونیو سے شروع ہونے والے مارچ میں شرکاء نے امریکا کے علاوہ اپنے اپنے ملک کے پرچم بھی اُٹھا رکھے تھے۔ سب سے زیادہ پاکستان سبز ہلالی اور ترکی کے پرچم تھے۔

مارچ کے شرکاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے لگاتے اپنی منزل کی جانب بڑھتے رہے۔ مارچ میں ٹرک پر خانہ کعبہ اور مسجد اقصیٰ کے گنبد کے ماڈل بھی رکھے گئے تھے۔ مارچ کا مقصد امریکا کی دیگر قومیتوں میں مسلمانوں کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا تھا۔

شرکاء نے شاہراہ پر نماز بھی ادا کی جب کہ مارچ کے اختتام پر فوڈ فیسٹیول بھی منعقد کیا گیا اور مختلف مسلم ممالک کی ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔